میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا کی چوتھی لہر ،پابندیوں کا دائرہ 27 شہروں تک بڑھادیا گیا

کورونا کی چوتھی لہر ،پابندیوں کا دائرہ 27 شہروں تک بڑھادیا گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر مختلف پابندیوں پر 13 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے ایس او پیز کا دائرہ کار 27 شہروں تک بڑھا دیا گیا۔ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے باعث نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر نے نئی ہدایات جاری کردی ہیں جس کے تحت کورونا ایس او پیز کا دائرہ کار 13 شہروں سے بڑھا کر 27 کردیا گیا ہے، ان 27 شہروں میں اسلام آباد، پنجاب کے 11 ( خانیوال، میانوالی سرگودھا ، خوشاب ، بہاولپور ، ملتان ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی ، لاہور ، اور رحیم یار خان) سندھ میں حیدرآباد اور کراچی ، آزاد کشمیر میں مظفرآباد اور میرپور، گلگت بلتستان میں گلگت اور اسکردو جب کہ خیبر پختونخوا میں پشاور، سوات، ہری پور، مانسہرہ، لوئر دیر، صوابی ، ایبٹ آباد ، سوات، اور چترال لوئر شامل ہیں۔کورونا ایس او پیز کے تحت ضروری سروسز کے سوا تمام تجارتی سرگرمیاں رات آٹھ بجے بند کر دی جائیں گی، ہفتے میں دو دن تمام مارکیٹس بند رہیں گی تاہم دنوں کا تعین صوبوں کی صوابدید رہے گا،ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی ہوگی، رات 10 بجے آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی جب کہ ٹیک اوے کی سروس 24 گھنٹے کھلی رہے گی.این سی او سی کے مطابق انڈور شادیوں کی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی تاہم آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات کی 300 مہمانوں کے ساتھ اجازت ہوگی۔ آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رہی گے مزارت پرزائرین کی آمد پر پابندی جاری رہے گی. سنیما گھروں اور کنٹیکٹ کھیلوں (کراٹے ، باکسنگ ، مارشل آرٹس ، رگبی ، واٹر پولو ، کبڈی اور ریسلنگ) پر عائد پابندی جاری رہے گی۔ صرف ویکسینیٹڈ افراد ہی انڈور جم جا سکیں گی۔نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت کے مطابق سرکاری اور نجی دفاتر کے لیے عام دفتری اوقات کار 50 فیصد کے ساتھ جاری رہیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر سواریوں کی شرح 50 جبکہ ریل سروس 70 فیصد سواریوں کے ساتھ جاری رہے گی۔ تفریحی پارکس اور سوئمنگ پولز کی بندش برقرار رہے گی تاہم عوامی پارکس میں کورونا پروٹوکول کے ساتھ داخلے کی اجازت ہوگی، ملک بھر میں تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری اور تعطل کے ساتھ ہفتہ میں تین روزکھلے رہیں گے۔ این سی اوسی اپنی نافذ کردہ ایس او پیز پر 13 ستمبر کو نظر ثانی کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں