پیپلزپارٹی کا5 ستمبر سے حقوق سندھ کے لیے تحریک چلانے کا اعلان
شیئر کریں
پاکستان پیپلزپارٹی نے 5 ستمبر سے حقوق سندھ کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حقوق سندھ کے لیے تحریک صوبے کے تمام اضلاع میں چلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 5 ستمبر سے شروع ہونے والی تحریک 2 اکتوبر کو کراچی میں اختتام پذیر ہوگی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاق نے سندھ کے 16 ہزار ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ جن افراد کو شہید بے نظیر بھٹو کے دور میں نوکریاں ملیں انہیں نکال دیا گیا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو ںے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز سے 10 ہزار لوگوں کو نکال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح اوجی ڈی سی ایل، کے پی ٹی اور پی آئی اے سے بھی لوگوں کو نکالا گیا ہے۔پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے وفاقی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکمران عوام کا معاشی قتل عام کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نا اہل حکومت زمینی حقائق سے مکمل طور پر لاعلم ہے۔نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سندھ کی زمینیں سوکھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر اعتراض ہے کہ ہمیں کم گنا گیا ہے۔پی پی سندھ کا صدر نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سی سی ا?ئی نے ہمارے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے یکطرفہ فیصلہ کیا ہے۔ پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے دعویٰ کیا کہ بیروزگار لوگ اپنے بچے تک فروخت کرنے پہ مجبور ہو گئے ہیں۔