میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ڈی ایم کے بے موسمی جلسوں سے حکومت کو کوئی تشویش نہیں ، شاہ محمود قریشی

پی ڈی ایم کے بے موسمی جلسوں سے حکومت کو کوئی تشویش نہیں ، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے بے موسمی جلسوں سے حکومت کو کوئی تشویش نہیں، اپوزیشن بے وقت کی راگنی الاپ رہی ہے،پی ڈی ایم کے بے موسمی جلسے کرونا وبا کے پھیلائوں کا باعث بنیں گے،وباء کا پھیلائو پر کم ہونے پر اپوزیشن اپنے جلسوں کا شوق پورا کرلے،گزشتہ 3سال میں پی ڈی ایم کی تمام تحریکیں ناکام ہوئیں، پی ڈی ایم اب اپنی کوئی نئی چال چلنا چاہتی ہے تواپنا شوق پورا کرے،ماضی کی طرح اب بھی ناکامی مقدر ہوگی،جو لوگ عمران خان سے استعفیٰ لینے نکلے تھے وہ کہاں گئے، پاکستان کابل میں جاری انخلاء کے عمل میں مختلف ممالک کے سفارتی عملے ، عالمی نمائندوں اور غیر ملکیو ںکے انخلاء میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 156کی مختلف یونین کونسلو ںمیں استقبالیہ تقاریب سے خطاب اور وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفر جاری ہے جو اپوزیشن کے شور شرابے سے رک نہیں سکتا۔ اپوزیشن کے پاکستان ملکی ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں،اپوزیشن افراتفری اور انتشار کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، اس کے برعکس وزیراعظم عمران خان کے پاس ملکی ترقی کا بھر پور ایجنڈاہے جس پر صحیح معنوں میں عمل ہواتو آئندہ اقتدار بھی تحریک انصاف کا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کرپشن کے خاتمے اور لٹیروں کے احتساب کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، اس ضمن میں اندرونی وبیرونی کسی قسم کا دبائو قبول نہیں۔ انہوںنے کہاک ہوزیراعظم آج لٹیروں کو معافی دے دیں تو اپوزیشن کے نزدیک تحریک انصا ف کی حکومت سب اچھی حکومت ہوگی،پاکستان میں یہ روایت بن چکی ہے کہ قومی خزانہ لوٹو ، بیرون ملک جائیدادئیں بناواور بیرون ملک فرار ہو جائو لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان واضح کہہ چکے ہیں جس نے ملک لوٹا اس کو جواب دینا ہوگا،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی خزانہ لوٹنے والے طاقتور لٹیروں کو احتساب کے شکنجے میں لایا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں