میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرینگر میں شوٹرز تعینات، نکسل باغیوں کا کشمیریوں کا ساتھ دینے کا اعلان

سرینگر میں شوٹرز تعینات، نکسل باغیوں کا کشمیریوں کا ساتھ دینے کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

بھارتی قابض فوج کی جانب سے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کے نئے انتظامات کیے جارہے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق سرینگر میں دو درجن سے زائد نئے بنکرز اور مورچے قائم کر کے مزید شارپ شوٹرز تعینات کر دیے گئے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں کی موجودگی میں 25 ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے ، پوری وادی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہی ہے ، ہر گلی، سڑک، شاہراہ پرقابض فوجیوں کی موجودگی باوجود کشمیری شہریوں نے زبردست احتجاج کیا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ہند مخالف نعرے لگائے ۔ ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوج کے ساتھ لڑنے والے نکسل باغیوں نے کشمیریوں کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ آزادی کی تحریک میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نکسل باغیوں نے بھارت کی طرف سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کی بھرپور الفاظ مذمت کی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے مل کر آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔دوسری طرف سکھ پروگریسو فرنٹ کے صدر بلویندر سنگھ کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرفیو کو ختم کر کے وادی کے شہر لیہ میں گوردوارہ پتھار صاحب ہمارے حوالے کیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں