میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب ریفرنس دائر نہ کرنے پر یاددہانی کے لیے سپریم کورٹ گئے، شیخ رشید

نیب ریفرنس دائر نہ کرنے پر یاددہانی کے لیے سپریم کورٹ گئے، شیخ رشید

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف اصل کیس ہی حدیبیہ پیپرملز کا ہے، نیب کے ریفرنس دائر نہ کرنے پریاد دہانی کے لیے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کی ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی میں پارٹنر ہیں،عید کے بعد میں کیس عدالت لے جائوں گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نیب نے 7دن میں ریفرنس دائر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، سات دن سات ہفتے نہیں ہونے چاہئیں تھے، اگر سپریم کورٹ میں دیے گئے بیان کی کوئی حیثیت نہیں تو کوئی بات نہیں،شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ شریف خاندان کو کیس کو کیس ہی سمجھنا چاہئے، نیب کے پاس کام کرنے کا پورا موقع ہے، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ یا اسحاق ڈار صاحب کہیں کہ انہوں نے 164کا بیان نہیں دیا،اگر وہ بیان سے مکر جاتے ہیں تو خود جیل جائیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ قانون سے بالاتر ہیں، پاکستان میں ہر دو تین مہینے بعد حالات بنتے ہیں، ایل این جی کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ایل این جی میں پارٹنر ہیں اور میں حلفیہ کہنے کو تیار ہوں، شاہد خاقان نے بہت مہنگی ایل این جی کا سودا کیا، شاہد خاقان سے کہا ایل این جی سودے کی دستاویز دیں،عید کے بعد میں ایل این جی کیس سپریم کورٹ لے جاؤں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں