میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی نجکاری کا فیصلہ

پی آئی اے، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی نجکاری کا فیصلہ

جرات ڈیسک
منگل, ۴ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

حکومت نے متعدد سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا، پی آئی اے، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے شیئرز اسٹاک ایکسچینج سے فروخت ہوں گے تفصیلات کے مطابق حکومت نے متعدد سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا، ذرائع نے بتایا کہ بعض اداروں کے حصص اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے جبکہ متعدد اداروں کا مینجمنٹ کنٹرول نجی شعبے کے حوالے کر دیا جائےگا۔ ذ رائع نے کہا کہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے شئیرز اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے عوام کو فروخت ہوں گے اور اسٹیٹ لائف کی بھی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کروائی جائے گی، پی پی آئی کے مطابق حکومت ان اداروں کا مینجمنٹ کنٹرول نجی شعبے کے حوالے کرنے کو تیار ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے شیئرز کا الگ کوٹہ مختص کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت اسلام آباد ائیرپورٹ کا کنٹرول نجی شعبے کے حوالے کرنے کے لیے درخواستیں طلب کر چکی ہے، نجکاری کے عمل سے اربوں روپے حاصل ہوں گے، وزیراعظم نے خسارے والے اداروں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں