میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تھرپارکر، پی پی امیدواروں کے انتخابی نتائج فارم غائب

تھرپارکر، پی پی امیدواروں کے انتخابی نتائج فارم غائب

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تھرپارکر میں ریٹرننگ افسر کے دفتر سے این اے 214 اور پی ایس 53 کے فارم 45 اور 46 گم ہو گئے ، آر او نے پولیس کو لیٹر ارسال کر کے تلاش کرنے کی اپیل کر دی ہے، دونوں حلقوں سے پی پی امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کے حلقہ پی ایس53 کے اسسٹنٹ کمشنر یا ریٹرننگ افسر نے ایس ایچ او چھاچھرو کو تحریری طور پر لیٹر ارسال کر کے بتایا ہے کہ8 فروری کو عام انتخابات کے بعد این اے214 اور پی ایس 53 کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کے عملے نے فارم 45 اور فارم 46 آر او آفس میں جمع کروائے ، جس کے بعد چھاچھرو میں آر او آفس کا عملہ انتخابی سامان میرپورخاص منتقل کرنے کے لیے پیک کر رہا تھا کہ فارم 45 اور فارم 46 کا لفافہ گم ہو گیا ، آر او آفس کے عملے نے چھاچھرو اور ننگرپارکر میں فارم45 اور فارم 46 کے لفافوں کو بہت تلاش کیا لیکن تاحال وہ لفافے نہیں مل سکے ، جس کی وجہ سے پولیس لفافوں کو تلاش کرے ، ریٹرننگ افسر نے ایس ایچ او چھاچھرو کو لیٹر میں بتایا کہ پی ایس 53 اور این اے 214 کے فارم 45 اور فارم 46 الیکشن کمیشن کے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم میں اپلوڈ کیے جا چکے ہیں لیکن فارم کی ہارڈ کاپی موجود نہیں اس لیے ضلع الیکشن کمشنر متعلقہ ریکارڈ محفوظ کرے ، واضح رہے کہ پی ایس 53 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار قاسم سراج سومرو اور این اے 214 سے پی پی امیر علی شاہ جیلانی کامیاب ہوئے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں