میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سڑک پر پڑے گڑھے نے ماں ،کمسن بیٹی کی زندگیاں نگل لیں

سڑک پر پڑے گڑھے نے ماں ،کمسن بیٹی کی زندگیاں نگل لیں

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۰ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

شہر قائد میں سڑک پر پڑے گڑھے نے ماں اور کمسن بیٹی کی زندگیاں نگل لیں۔پاک کالونی میں آوارہ کتوں سے بچنے کے دوران سڑک پر گڑھے کی وجہ سے گرنے والی موٹر سائیکل کو کے ایم سی کے ٹرک نے روند دیا جس کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق ہوگئی جبکہ شوہر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ماں اور بیٹی کی لاشیں ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائیں جہاں ان کی شناخت 30 سالہ نگینہ زوجہ فیضان اور بیٹی کی 7 سالہ ارمیش کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے ایس ایچ او پاک کالونی عبدالخالق انصاری نے بتایا کہ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرکے کے ایم سی کا ٹرک قبضے میں لے لیا ہے۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ماں اور بیٹی کی لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔ دونوں میتیں ان کی رہائش گاہ پاک کالونی جہان آباد پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ خواتین شدت غم سے نڈھال ہوگئیں جبکہ علاقہ مکین اور رشتے داروں کی بڑی تعداد انکے گھر جمع ہوگئی اور محلے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔اہلخانہ نے بتایا کہ فیضان اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ ہفتے کی صبح موٹر سائیکل پر بسم اللہ ہوٹل پاک کالونی سے ناشتہ لیکر واپس گھر آ رہا تھا کہ آوارہ کتوں سے بچنے کی کوشش میں سڑک پر گڑھے کی وجہ سے موٹر سائیکل کا توازن بگڑ گیا اور وہ بیوی بچوں سمیت سڑک پر گر گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں