میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے آرمی چیف متحرک

ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے آرمی چیف متحرک

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاک فوج کے سپہ سالار جنر ل قمر جاوید باجوہ کی ملکی اقتصادی صورتحال کیلئے دن رات کوششیں،ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ متحرک ہوگئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمن سے فون پربات چیت کرتے ہوئے آئی ایم ایف قرض پروگرام کاعمل تیزکرنے کی درخواست کر دی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمی چیف نے کہاکہ آئی ایم ایف کا1.2ارب ڈالر قرضے کا عمل تیز کیاجائے،وائٹ ہاؤس آئی ایم ایف پر1.2بلین ڈالرکی فراہمی کیلئے دباؤڈالے۔ یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے1.2بلین ڈالرپاکستان کوقرض پروگرام کے تحت دینے کی منظوری دی تھی،آرمی چیف اس سے پہلے بھی خلیجی اوربرادراسلامی ممالک سے رابطے کرچکے ہیں ،سعودی عرب،یواے ای ،چین ودیگردوست ممالک سے بھی تعاون کیلئے بات کی،عمران خان حکومت میں ٓرمی چیف نیشنل اکنامک کونسل کے ممبربھی رہے،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے ہمیشہ ملک اورعوام کے مفادات کوسرفہرست رکھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں