میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کمیٹی گڈز ٹرانسپورٹ،پبلک اور چنگچی رکشہ کا کرایہ طے کرے گی،اویس شاہ

کمیٹی گڈز ٹرانسپورٹ،پبلک اور چنگچی رکشہ کا کرایہ طے کرے گی،اویس شاہ

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کا بارش کے دوران اور اندھیرے میں بھی صوبے کے تمام ٹرانسپو رٹرز کے ساتھ کرایوں کا تعین اور مسائل حل کرنے کہ متعلق اہم اجلاس سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپو رٹ، ریجنلز سیکریٹریز اور صوبے کے تمام ٹرانسپورٹرز، چنگچی رکشہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی شریک ہوئے ۔اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے طے کرنے کہ لیے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی، کمیٹی میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران اور صوبے کے تمام ٹرانسپورٹ تنظیموں کے عہدید اران ممبر ہونگیں۔اس موقعی پر وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کمیٹی گڈز ٹرانسپورٹ، پبلک اور چنگچی رکشہ کا کرایہ طے کرے گی،سندھ حکومت عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، عوام کی رائے لیے بنا کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائیگا، سی این جی اور پیٹرول مصنوعات میں اضافے کی وجہ سے ٹرانسپو رٹرز نے ابھی تک کرایوں میں اضافہ نہیں کیا، وفاقی حکومت سے مطابہ کرتے ہیں کہ سی این جی اور پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے ،وفاق ہر دوسرے روزرات کے اندہیرے میں قیمتیں بڑہارہی ہے ، وفاق کوعوام کی کوئی فکر نہیں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سندھ حکومت کا ٹرانسپورٹرز کیساتھ پہلااجلاس ہے ، ٹرانسپو رٹرز مسافر گاڑیون میں سی این جی سلینڈر نہیں لگائیں گے ، عدالتی حکم کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اویس شاہ نے اجلاس میں تمام ٹرانسپورٹرز اور بس مالکان کو خبردار کیا کے عید قربان کے دنوں کوئی بھی ٹرانسپورز کرایوں میں اضافہ نہیں کریگا، اضافہ کرنے والوں کے روٹ پرمٹ منسوخ اور گاڑی بند کی جائے گی،ٹرانسپورزوفاق کی سزا سندھ کی عوام کو نہ دیں،سی این جی اور پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں وفاقی حکومت نے اضافہ کیا ہے ، ٹرانسپورٹ چلانا مشکل ہورہا ہے ہمیں ٹرانسپورٹرز کی مشکلات کا احساس ہے ،آئندہ کسی بھی ٹرانسپورٹرز کو ٹریفک پولیس اور افسران تنگ نہیں کرینگے ، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ سندھ حکو مت نے کرایوں میں اضافے اور دیگر مسائل کے لیے اجلاس بلایا،وفاق نے اتنی مہنگائی کرد ی ہے کہ اب بسیں چلانا بھی مشکل ہوگیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں