میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ڈاک میں 63 لاکھ روپے غبن کا انکشاف

محکمہ ڈاک میں 63 لاکھ روپے غبن کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) اندھیر نگری چوپٹ راج محکمہ ڈاک کے ملازمین کی لوٹ مار برقرار کراچی صدر جی۔پی۔او کے خزانے میں ؎63 لاکھ روپے غبن کا انکشاف سامنے آگیا تین ملازمین معطل کر دیے گئیِ پوسٹ ماسٹر جنرل کراچی بھٹیو نگھوار نے تینوں ملازمین کو بچانے کے لیے اعلیٰ شخصیات سے رابطے تیز کر دیے۔ذرائع کے مطابق صدر میں جی پی او کے خزانے سے لاکھوں روپے کا غبن کرنے والے جاوید انجم، سینئر پوسٹ ماسٹر (خزانہ)، ظہیرالدین، خزانچی، اور فخر کلرک کی جانب سے تمام تر رقم رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں لگا دی گئیں ہیںِ، جن کی وصولی پر محکمے نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر رکھیں ہیں۔ پوسٹ ماسٹرجنرل کراچی بھٹیو نگھوار جو کرنٹ چارج پر ہیں نے ملزمان کو بچانے کی کوششیں تیز کردیں ہیں، جبکہ تینوں ملزمان کو چیف پوسٹ ماسٹر صدر جی۔پی۔او شاہد اقبال کی بھی سرپرستی حاصل ہے جس کے باعث انہیں قانونی کاڑروائیوں سے مسلسل بچایا جا رہا ہے آئندہ چند روز میں تمام ملزمان کے بیرون ملک فرار ہونے سمیت کراچی جی۔پی۔او کے 42 کروڑ کے فراڈ کی طرح مذکورہ انکوائری بھی سرد خانے کی نذر کیے جانے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں