میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھوکا ریچھ 60 کیک کھا گیا اور بیکری والے دیکھتے رہ گئے

بھوکا ریچھ 60 کیک کھا گیا اور بیکری والے دیکھتے رہ گئے

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایک بھوکا سیاہ ریچھ بیکری میں داخل ہوا اور 60 کیک کھا گیا جبکہ ملازمین ڈر کے مارے چھْپ کر اْسے دیکھتے رہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنیکٹی کٹ کے ایوون قصبے میں ٹیسٹ بائے اسپیل باؤنڈ بیکری کے ملازمین ڈیلیوری کے لیے گیراج سے ایک وین میں کیک لوڈ کر رہے تھے جب ایک ریچھ نمودار ہوا۔بیکری کی مالک میریم سٹیفنز نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ وہ بیکری میں موجود تھیں جب انہوں نے گیراج سے اپنی ملازمہ مورین ولیمز کی چیخ کی آواز سنی۔ وہ چلا چلا کر کہہ رہی تھی کہ گیراج میں ایک ریچھ ہے۔مورین ولیمز نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے ریچھ کو ڈرانے کے لیے چیخا لیکن وہ پیچھے ہٹ کر تین بار واپس آیا۔ مورین نے بتایا کہ پھر وہ اندر کی طرف بھاگ گئیں۔ ریچھ گیراج میں رکھے کیک سے بھرے کنٹینر کو کھینچ کر پارکنگ میں لے گیا اور اس میں موجود تقریباً 60 کیک کھا گیا جبکہ بیکری کی مالک اور ملازمین دیکھتے رہے۔کنیکٹی کٹ کی ماحولیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ریاست میں تقریباً 1,000 سے 1,200 کے درمیان کالے ریچھ پائے جاتے ہیں۔ گزشتہ سال ریاست کے 158 شہروں اور قصبوں میں کالے ریچھ دیکھے گئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں