میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان نے 28ممالک میں 2لاکھ سے زائدا فواج کے ہمراہ 46مشترکہ مِشنز میں حصہ لیا

پاکستان نے 28ممالک میں 2لاکھ سے زائدا فواج کے ہمراہ 46مشترکہ مِشنز میں حصہ لیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۰ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان نے دْنیا بھر کے تقریباََ 28ممالک میں 2لاکھ سے زائدا فواج کے ہمراہ 46مشترکہ مِشنز میں حصہ لیا۔ پاکستان نے 30ستمبر1947ء کو اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں شمولیت اختیار کی،پاکستان کے اقوامِ متحدہ کے امن مشن کا آغاز 1960ء میں ہوا جب پاکستان نے کانگو میں اقوامِ متحدہ کے آپریشن میں اپنا پہلا دستہ تعینا ت کیا۔ ،پاکستان پچھلے کئی سالوں میں مستقل طور پر تعاون کرنے والے ممالک میں سب سے بڑا اور مؤثر ملک رہا ہے ،بیرون ملک ہمارے دستے نے جنگ زدہ علاقوں کو معمول پر لانے ، امن وامان برقرار رکھنے اور انتخابات کی نگرانی کے ذریعے سیاسی تقسیم کے کامیاب منتقلی کو یقینی بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔پاکستان نے دْنیا بھر کے تقریباََ 28ممالک میں 2لاکھ سے زائدا فواج کے ہمراہ 46مشترکہ مِشنز میں حصہ لیا،اس وقت افواجِ پاکستان کے 4515 جوان امن مشنز کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ ہماری افواج نے ا قوام متحدہ کے زیراہتمام ہنگامہ خیز خطوں میں انسانیت کی مدد اور امن کی بحالی بہتر بنانے کیلئے قربانیاں دیں۔ رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے امن مِشنز میں 160جوانوں بشمول 24افسران نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،ان خدمات کی بدولت امن او ر استحکام کو فروغ ملا ہے ۔رپورٹ کے مطابق پیس کیپنگ کا اسٹریٹجک جائزہ، پیس کیپنگ کیبلٹی ریڈیینس سسٹم کے ذریعے فورس جنریشن ہے تاکہ دنیا بھر میں امن بحال رکھا جاسکے ۔رپورٹ کے مطابق متعدد عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کی قیادت نے عالمی سطح پر پاکستان کی پْر امن فوج کی کارکردگی کو بڑے پیمانے پر تسلیم کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی خواتین بھی اقوامِ متحدہ امن مشن کانگو میں امن کے لئے سر گرم عمل ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے پسماندہ ملکوں میں مشکل حالات سے نمٹنے کے لئے ایک طرف امن کے قیام کے حوالے سے جاری آپریشن میں خواتین کی نمائندگی اور درجہ بندی پر خصوصی توجہ دی ہے ۔رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ چھتری تلے تاحال84پاکستانی خواتین امن مشن کا حصہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان 19جون2019میں کانگو میں خواتین دستے تعینات کرنے والا پہلا ملک ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ان امن مشنز کیلئے پاکستانی خواتین کا کردار نہایت متاثر کن، امن کے لئے خدمات کلیدی ہیں،کانگو میں خواتین کے 2 جبکہ وسطی افریقہ میں 1 دستہ تعینات ہے ،اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دورہ پاکستان سے قبل پاکستانی خواتین کے 15رکنی امن دستے کو بہترین کارکردگی پر تمغوں سے نوازا۔پاکستان اقوامِ متحدہ کے حوالے سے امن کی کوششوں میں بہترین کردار ادا کرتا رہے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں