دہشت گردی منصوبے کے الزام میں سابق امریکی فوجی گرفتار
ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ اپریل ۲۰۱۹
شیئر کریں
امریکی شہر لاس اینجلس میں مبینہ طورپر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں سابق امریکی فوجی مارک اسٹیون ڈومنگو کو گرفتار کر لیا گیا۔امریکی حکام نے کہا کہ حراست میں لیے گئے ڈومنگو پر الزام ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے لونگ بیچ پر ہونے والی ایک ریلی میں دھماکا کرنا چاہتا تھا۔ملزم کو ایک جاسوس نے بھیس بدل کر ایک پارسل دیا جو اس نے بم سمجھ کر رکھ لیا جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔عدالتی دستاویز کے مطابق ڈومنگو نے مسلمانوں کے خلاف حملوں کا بدلہ لے کر شہید ہونے کا شوق ظاہر کیا ہے ، خود کو مسلمان ظاہر کرنے والا 26 سالہ مارک اسٹیون ڈومنگو افغانستان میں جنگ کا تجربہ رکھتا ہے اور وہ کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کے واقعہ کا بدلہ لینا چاہتا تھا۔