میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ناظم آباد میں تصادم، ایم کیو ایم کا کارکن جاں بحق

ناظم آباد میں تصادم، ایم کیو ایم کا کارکن جاں بحق

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سیاسی پارٹیوں میں خونی تصادم ناظم آباد کا علاقہ میدان جنگ بنا رہا پولیس تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی ایک ہلاک پانچ کارکنان زخمی تفصیلات کے مطابق کراچی حلقہ 128 PSناظم آباد نمبر 2 کے مقام انکوائری آفس ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے عہد داران اور کارکنان کے درمیان خونی تصادم پیش آنے پر ایم کیو ایم پاکستان کا یونٹ انچارج فراز احمد نامی عہددار مخالف پارٹی کی فائرنگ سے جانبق ہو گیا جبکہ پانچ کارکنان کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے زرائع کے مطابق تصادم جھنڈا لگانے سے شروع ہوا دونوں جماعتوں کے کارکنان میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا پولیس کی موجودگی میں شدید فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بنا رہا ہلاکت اور زخمی ہونے کے واقعات کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے مشتعل کارکنان نے مخالف جماعت کی دو گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا تاہم زرائع کا کہنا ہے کہ علاقہ ایس ایچ او موقع پر موجود اور کھڑا تماشائی کی تصویر کا منظر پیش کرتا رہا ہے تصادم کو روکنے کی درخواست پر موصوف نے کہا کہ مرنے اور جلنے دیا جائے مقدمے کا اندراج ہو جائے گا دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حکمت عملی کی قلعی واضع ہو چکی ہے انسپکٹر جنرل سندھ پولیس کو اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کروانی چاہیے تاکہ زمہ داران کو کڑی سزا مل سکے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں