میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانس اور پھیپھڑوں میں الرجی کے مریضوں میں اضافہ، سرکاری اسپتالوں میں نیبولائزز مشینیں ناپید

سانس اور پھیپھڑوں میں الرجی کے مریضوں میں اضافہ، سرکاری اسپتالوں میں نیبولائزز مشینیں ناپید

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی کے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں نیبولائزز مشینیں ناپید ہوگئیں جبکہ محکمہ صحت نے گذشتہ دوسال سے نیبولائزر مشینیں نہیں خریدی۔سرد موسم میں کراچی میں سینے، سانس، پھپیھٹرے سمیت مختلف اقسام کی الرجی کے مریضوں کی تعداد میں ہولناک اضافہ ہورہا ہے، سرکاری سطح پرمتاثرہ مریضوں کاڈیٹا اکٹھا کرنے کا کوئی نظام موجود ہی نہیں ہے۔ ان امراض کے علاج کرنے والے طبی ماہرین کا دعوی ہے کہ رواں سرد موسم ان امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد تقریبا 20 فیصد بڑھی ہے۔سرکاری اسپتالوں میں نیبولائزمشینوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان امراض کے مریضوں نجی اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں جہاں نیبولائز کے چارچ 800 سے ایک ہزار روپے ہیں جبکہ کم آمدنی والے افراد اپنی سانسوں کو بحال رکھنے کے لیے یہ مشین ذاتی طورپر خریدنے پر مجبور ہوگئے۔ان مشینوں کی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے منافع خوروں نے اس کی قیمت میں 3 سے 5 ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے مختلف اقسام اور معیارکی یہ نیبولائز مشینیں 8 سے 15ہزار روپے میں دستیاب ہیں جبکہ اس مشین میں استعمال ادویات اورکٹ کی قیمتوں میں بھی 100 سے 200روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق اسپتالوں میں نیبولائز میشینوں کی قلت ، مریضوں کو دریپش مشکلات اور نظام تنفس کی ادویہ کی قیمتوں میں اضافے پر رپورٹ مرتب کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں