میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی، انتخابی مہم میں سرکاری وسائل اور طاقت کا استعمال،مخالفین پر مقدمات درج

پیپلزپارٹی، انتخابی مہم میں سرکاری وسائل اور طاقت کا استعمال،مخالفین پر مقدمات درج

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ/ شاہنواز خاصخیلی ) عام انتخابات کے موقع پر سندھ میں پیپلزپارٹی نے سرکاری اداروں کا بھرپور استعمال شروع کردیا ہے ، محکمہ بلدیات کے ملازمین و منتخب نمائندوں نے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا دیں، پولیس کے ذریعے مخالفین کو حراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں پیپلزپارٹی نے انتخابات جیتنے کیلئے سرکاری اداروں کا استعمال شروع کردیا ہے، محکمہ بلدیات کے افسران و منتخب نمائندے قواعد و ضوابط کی دہجیان اڑاتے ہوئے پیپلزپارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، نواب شاہ ، حیدرآباد ، کراچی سمیت سندھ بھر میں سرکاری عمارتوں پر مخالفین کے جھنڈے و بینر اتار لیے گئے لیکن پیپلزپارٹی کے برقرار ہیں ، ذرائع کے مطابق سندھ میں پولیس کی طاقت کا استعمال شروع کردیا گیا ہے ، حیدرآباد میں پیپلزپارٹی مخالف دین محمد چانگ نامی شخص پر دو کلو چرس کا مقدمہ داخل کیا گیا ، ذرائع کے مطابق سندھ میں اکثر افسران پیپلزپارٹی رہنماؤں کے احکامات پر عملدرآمد کر رہے ہیں، محکمہ تعلیم کا ایک افسر حلیم سومرو جو کہ سابق صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ کا قریبی سمجھا جاتا ہے ، سندھ میں پیپلزپارٹی رہنماؤں کے احکامات پر پرزائیڈنگ افسر و دیگر کی تعیناتی کر رہا ہے ، ایم کیو ایم پاکستان نے متعدد بار حلیم سومر اور میئر حیدرآباد سمیت بلدیاتی نمائندوں کی پیپلزپارٹی انتخابی مہم چلانے پر اعتراض کرتے ہوئے احتجاج کیا تاہم ابھی تک اس بات کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ، سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے بھی پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم میں سرکاری وسائل کے بے تحاشہ استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں