میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن جو تاریخ دیگا اس پر بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں ،مرتضیٰ وہاب

الیکشن کمیشن جو تاریخ دیگا اس پر بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں ،مرتضیٰ وہاب

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۰ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایڈمنسٹریٹر کراچی،مشیر قانون و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کیلئے جو تاریخ دے گا اس پر حکومت سندھ بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تیار ہے، آئندہ کابینہ کے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں جو ابہام ہیں اسے دور کرلیا جائے گا اور جو سیاسی پارٹیوں کے مطالبات ہیں ان کے لئے سندھ حکومت مذاکرات کیلئے تیار ہے، کراچی ڈسٹرکٹ کونسل ختم ہونے سے کے ایم سی کونسل میں 40 سے زائد ممبران کی تعداد بڑھ جائے گی، نیا سٹی کونسل ہال بنانے کے لئے منتخب لوگ ہی بہتر فیصلہ کریں گے، کراچی میں رشتے ناطے اہمیت کے حامل ہیں یہ دلوں کو جوڑتے ہیں جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے بلدیاتی ایکٹ کے سلسلے میں جماعت اسلامی کو ماموں بنا یا ہے وہ جان لیں کہ اب کراچی لسانی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، کراچی کے مختلف علاقوں میں میری گولڈ فیسٹول منعقد کرنے کا مقصد شہریوں کو تفریح و طبع کے مواقع فراہم کرنا ہے، یہ بات سرسید پارک فیڈرل بی ایریا میں میری گولڈ فیسٹول کا افتتاح کرتے ہوئے کہی، ا س موقع پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم، پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے صدر مسرور احسن، ڈائریکٹر جنرل پارکس جنید اللہ خان اور افسران اور شہریو ں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ باغبان کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ شہری بھی پارکس کی بہتری میں کردار ادا کریں، ضلع وسطی میں سرسید پارک کے ایم سی کا مشہور پارک ہے اور مقامی آبادیوں کیلئے ایک پرفضا مقام ہے، کے ایم سی نے ایک بار پھر پارکس کو شہریوں کیلئے کھولا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں