میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے ٹی او آرز کی منظوری

براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے ٹی او آرز کی منظوری

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے ٹی او آرز کی منظوری دیدی۔کابینہ نے سمری سرکولیشن کے زریعے ٹی او آرز کی منظوری دی۔جسٹس (ر)عظمت سعید شیخ پر مشتمل براڈشیٹ کمیشن کے ٹی او آرز تیار کرلئے گئے ۔ٹی او آر کے مطابق کمیشن کو تحقیقات کے لیے افسران اور ماہرین پر مشتمل خصوصی کمیٹیاں بنانے کا اختیار ہوگا، کمیشن براڈشیٹ اور آئی اے آر کے انتخاب، تقرری کے عمل اور معاہدوں کی چھان بین کرے گا۔کمیشن 2003میں براڈشیٹ اور آئی اے آر کے ساتھ معاہدوں کی منسوخی کی وجوہات اور اثرات کی جانچ پڑتال کرے گا۔ ٹی او آر کے مطابق کمیشن 2008میں براڈشیٹ کو پاکستان کی جانب سے کی گئی ادائیگیوں کی وجوہات اور اثرات کی نشاندہی کرے گا،کمیشن یہ دیکھے گا کہ 2008میں کی گئی ادائیگی جائز تھی؟ ۔کمیشن 2008 میں 1.5 ملین ڈالر کی غلط ادائیگی کرنے کے ذمہ دار افراد یا عہدیداروں کی نشاندہی کرے گا۔کمیشن اس بات کی نشاندہی کرنا کہ آیا لندن عدالتوں کے سامنے کیس موثر طریقے سے لڑا گیا؟ ۔ٹی او آر کے مطابق کمیشن اس بات کا تعین کرے گا کہ دعویدار کو ادائیگی کرنے کا عمل قانونی اور مقررہ قواعد و طریقہ کار کے مطابق تھا؟ ،کمیشن تعین کرے گا کہ غیر قانونی طور پر حاصل شدہ اثاثوں کی ریکوری کے لیے دائر کیسز کیوں بند کیے گئے ۔کمیشن کیسز بند کرنے کے نتیجے میں ملک کو ہونے والی مالی نقصان کا بھی تعین کرے گا۔کمیشن غفلت یا بدانتظامی کے مرتکب کسی بھی فرد یا اتھارٹی کی ذمہ داری کی نشاندہی کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں