میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈینئیل پرل قتل کیس ،عمر شیخ کی رہائی کے عدالتی فیصلے پر وائٹ ہائوس ناراض

ڈینئیل پرل قتل کیس ،عمر شیخ کی رہائی کے عدالتی فیصلے پر وائٹ ہائوس ناراض

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وائٹ ہاؤس نے ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم کی رہائی کے پاکستانی عدالت کے احکامات پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔وائٹ ہاؤس ترجمان نے بریفنگ میں حکومت پاکستان پر زرو دیا کہ فیصلے پر نظر ثانی کے لیے قانونی چارہ جوئی کی جائے ۔اس سے پہلے ترجمان اٹارنی جنرل آفس پاکستان کہہ چکا ہے کہ ڈینئل پرل قتل کیس میں نظرثانی درخواست داخل کی جائے گی جس میں سپریم کورٹ سیدرخواست کی جائے گی کہ عمرشیخ اور اس کے ساتھیوں کی بریت کا فیصلہ واپس لیا جائے۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ سے دھچکا پہنچا ، امید ہے حکومت پاکستان تیزی سے اس معاملے پر نظر ثانی کریگی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ سے دھچکا پہنچا، پاکستانی اٹارنی جنرل اپیل کریں گے، امید ہے حکومت پاکستان تیزی سے اس معاملے پر نظر ثانی کرے گی۔وائٹ ہاؤس نے بھی ڈینئل پرل قتل کے ملزمان کی رہائی پراظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہاکہ ڈینئل پرل کے خاندان کو انصاف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور دہشت گرد جہاں کہیں بھی ہو ان کا احتساب کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں