میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہرے قتل کیس میں ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج بری

دہرے قتل کیس میں ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج بری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

انسداد دہشت گردی عدالت نے دہرے قتل کیس میں ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج عمیر صدیقی کوعدم شواہد کی بنا پر بری کردیا ہے ، ملزم پر گلشن معمار میں دو افراد کو قتل کرنے کا الزام تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے دہرے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایم کیو ایم گلشن معمار کا سابق سیکٹر انچارج عمیر صدیقی کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا ہے ۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے ملزم کا اعترافی بیان بھی ریکارڈ نہیں کرایا گیا اور نہ ہی اس کی شناخت پریڈ نہیں کرائی گئی۔پولیس کے مطابق عمیرصدیقی نے گلشن معمار میں ہوٹل پر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کیا تھا جبکہ ملزم نے رینجرز کی حراست میں اعتراف جرم بھی کیا تھا۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج عمیر صدیقی سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں بھی نامزد ملزم ہے ، ملزم کو ایم کیو ایم مرکز پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں