میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سال 2022 میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

سال 2022 میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سال 2022 نے گرانی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، کھانے پینے کی اشیا عوام کی قوت خرید سے اور بھی زیادہ دور ہوگئیں، اجناس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا، دالیں، چاول، آٹا اور مصالحہ جات کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق سال 2022 میں مہنگائی اپنے عروج پر رہی اور نئے ریکارڈ قائم کرتی رہی۔ رواں سال ڈھائی نمبر آٹا کی قیمت میں فی کلو 46 روپے، فائن آٹا کی قیمت میں 41 روپے تک اضافہ ہوا، تھوک سطح پر ڈھائی نمبر آٹا 67 روپے سے بڑھ کر 114 روپے جبکہ فائن آٹا 74 سے مہنگا ہوکر 115 روپے پر آگیا۔شہر میں خوردہ سطح پر ڈھائی نمبر آٹا 130 روپے، فائن آٹا 150جبکہ چھوٹی چکی کا آٹا 140روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے، تھوک سطح پر گندم کی قیمت 103روپے کلو تک پہنچ گئی ہے اور مارکیٹ میں گندم کی دستیابی ہر گزرتے روز مشکل تر ہوتی جارہی ہے۔کراچی ہول سیل گروسرز گروپ کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2022 سے دسمبر کے اختتام تک ہول سیل سطح پر دال، چاول، گندم آٹے کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔ دال ماش درجہ اول 77روپے کلو اضافہ سے 335روپے کلو درجہ دوم 325روپے کلو کی سطح پر آگئی، ماش چھلکا 77روپے اضافہ سے 315روپے، ماش ثابت 305روپے کلو کی سطح پر آگئی۔دال مونگ دھلی درجہ اول 97روپے کلو اضافہ سے 255روپے کلو ہوگئی، مونگ دھلی درجہ دوم 92 روپے اضافہ سے 240روپے کلو کی سطح پر آگئی، مونگ چھلکا 42روپے اضافہ سے 215روپے، مونگ ثابت 215روپے کلو کی سطح پر آگئی، ارہر کی دال 77روپے مہنگی ہوکر 380اور 390روپے کلو پر آگئی۔مسور ثابت درجہ اول 22روپے مہنگی ہوکر 210روپے دال چنا 37روپے مہنگی ہوکر 200روپے درجہ دوم دال چنا 37روپے مہنگی ہو کر 190 روپے کلو ہوگئی، کابلی چنے کی قیمت میں ایک سال کے دوران 157روپے کا اضافہ ہوا۔کابلی چنا درجہ اول 410روپے کلو کی سطح پر آگیا، کابلی چنا درجہ دوم 107روپے مہنگا ہوکر 330 روپے کلو پر آگیا، چھوٹا چنا 77روپے مہنگا ہوکر 260روپے فروخت ہونے لگا، کالا چنا درجہ اول 42روپے مہنگا ہوکر 180روپے کالا چنا درجہ دوم 44روپے اضافہ سے 175 روپے ہوگیا جب کہ بیسن کی قیمت 37روپے اضافہ سے 185روپے ہوگئی۔رواں برس باسمتی چاول کی قیمت میں 70 سے 135 روپے کلو اضافہ ہوا، ایکسپورٹ کوالٹی کرنل باسمتی 135 روپے مہنگا ہوکر 325روپے پر آگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں