میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول پہلے مرد بنیں‌پھر میرے خلاف نعرے لگوائیں،پرویز مشرف

بلاول پہلے مرد بنیں‌پھر میرے خلاف نعرے لگوائیں،پرویز مشرف

منتظم
جمعه, ۲۹ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بلاول زرداری اورسابق وزیراعظم نوازشریف، فوج اورمجھ پردباؤڈالناچاہتے ہیں۔ بلاول بچوں کی طرح الزامات نہ لگائیں،بلکہ میرے خلاف ثبوت سامنے لائیں۔آصف زرداری نے جعلی وصیت سامنے لاکربی بی کی پارٹی اوردولت پرقبضہ کرلیا ہے،بلاول بھٹو اپنے والد آصف زرداری کے خوف سے میرے خلاف نعرے لگوارہے ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی کے بیا ن پر ردعمل دیتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ بلاول بھٹوعورتوں کی طرح میرے خلاف نعرے لگوارہے ہیں۔وہ پہلے مرد بنیں اورپھرمیرے خلاف نعرے لگائیں۔انہوں نے کہاکہ بینظیربھٹوکوسیکورٹی دینامیری ذمہ داری نہیں تھی، تاہم حکومت نے انہیں بہترین سیکورٹی فراہم کی تھی۔لیاقت باغ میں بی بی2گھنٹے تک عوام میں رہیں اورمحفوظ گاڑی میں بیٹھیں،گاڑی میں موجود باقی لوگوں کوکچھ نہیں ہوا،اگربی بی گاڑی سے سرباہرنہ نکالتیں توانہیں کچھ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ سوچناہے کہ فائدہ کسے ہوا،مجھے توکچھ فائدہ نہیں ہوا۔انہوںنے کہا کہ سپرپاور چاہتی تھی میں صدررہوں،بینظیربھٹوکے ساتھ بھی میرامعاہدہ ہواتھا۔انہوں نے کہاکہ بینظیربھٹوکی شہادت کافائدہ توآصف زرداری کوہوا،آصف زرداری نے جعلی وصیت سامنے لاکربی بی کی پارٹی اوردولت پرقبضہ کرلیا ہے،بلاول بھٹو اپنے والد آصف زرداری کے خوف سے میرے خلاف نعرے لگوارہے ہیں۔بینظیر بھٹوکی باہرکی بنی بم پروف گاڑی کی چھت کس کے کہنے پرکاٹی گئی،انہوں نے کہا کہ بینظیرکوکس نے سرباہرنکال کرکارکنوں کوہاتھ ہلانے کوکہاتھا،جس فون پرتین مرتبہ یہ کال آئی تھی،اسے کس نے غائب کردیا،رحمان ملک بی بی کے سیکورٹی چیف تھے اس وقت وہ اپنی ڈیوٹی چھوڑکرکہاں غائب ہوگئے تھے۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کاجیل کاساتھی خالد شہنشاہ کو کس نے قتل کروایااوربعد ازاں اس کے قاتل کوبھی ماردیاگیا۔بی بی کا پوسٹ مارٹم کس نے نہیں ہونے دیا۔سابق صدر نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے سابق چیف جسٹس افتخارچودھری کومیرے خلاف استعمال کیا۔یہ لوگ میری واپسی سے خوفزدہ ہیں۔ان کا شوران کے خوف کوظاہرکرتاہے۔میں ان سب باتوں کاتجزیہ کررہا ہوں،درست وقت پروطن واپس آؤں گا۔انہوں نے کہاکہ عدالتوں کاسامناپہلے بھی کیا تھا،اب بھی کروں گا۔بموں اورگولیوں کے آگے کھڑارہاہوں،کیسزسے نہیں ڈرتا،اپنے لیے نہیںملک اورغریب عوام کے لیے کچھ کرناچاہتاہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں