میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت بھی اڈیالہ جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن

توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت بھی اڈیالہ جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۹ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزارت قانون و انصاف نے توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت بھی اڈیالہ جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کے حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب عدالت جیل میں کیسز کی سماعت کرے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیسز کی سماعت کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ جیل حکام اور سیکیورٹی اداروں نے عمران خان کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس وجہ سے سائفر کیس کی آئندہ سماعت جیل میں ہی ہوگی، اوپن کورٹ ہوگی، اور میڈیا اور پبلک کو بھی شرکت کی اجازت ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں