میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ اسمبلی اپنی آئینی مدت پوراکرے گی،بلاول بھٹو

سندھ اسمبلی اپنی آئینی مدت پوراکرے گی،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دوٹوک طورپر واضح کیا ہے کہ سندھ اسمبلی اپنی آئینی مدت پوراکرے گی گزشتہ روز ایک اہم تقریب کے موقع پربلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ان کے خیال میں عمران خان متعلقہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے تاہم جو بھی صورت ہو سندھ اسمبلی اپنی اگست2023تک اپنی آئینی مدت پورا کرے گی وفاق میں بھی اپنی آئینی مدت پوری کریں گے ایک سوال کے جواب میں بلاول نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سمجھ نہیں آتی ایک طرف قومی اسمبلی سے استعفوں کا دعوی کیا گیا دوسری اسی معاملے پر عدالت چلے گئے۔علاوہ ازیںچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 55 سالوں پر محیط پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد بارآور ہونے کے قریب ہے، ملک میں آئین کی بالادستی، جمہوریت مضبوط اور آئندہ عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے 55 ویں یومِ تاسیس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پارٹی چیئرمین نے کہا کہ ان کی جماعت ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے کہ جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے مشکل ترین حالات کا جرات و بھادری سے مقابلہ کیا اور آزمائش و کٹھن حالات کے دوران ملک و قوم کو قیادت فراہم کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات کی علمبردار ہے، آئین و پارلیمان کی بالادستی کو ناقابلِ تسخیر بنانا ہمارا مشن اور مساوات اور عوام کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ماضی اور حال کا تنقیدی جائزہ لیتی ہیں۔ ہمیں بھی بطور جماعت، ریاست اور قوم اپنی اپنی سطح پر اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں