میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موٹروےمیگا کرپشن ،اسسٹنٹ کمشنر ہائوس سعید آباد سے مبینہ طور پر 42 کروڑ برآمد

موٹروےمیگا کرپشن ،اسسٹنٹ کمشنر ہائوس سعید آباد سے مبینہ طور پر 42 کروڑ برآمد

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سکھر حیدرآباد ایم 6 موٹروے میگا کرپشن کیس، اسسٹنٹ کمشنر ہائوس سعید آباد سے مبینہ طور پر 42 کروڑ برآمد، اینٹی کرپشن نے تصدیق نہیں کی، گرفتار اسسٹنٹ کمشنر منصور علی عباسی اور سندھ بینک کا افسر تابش شاہ عدالت میں پیش، 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سکھر ایک 6 موٹروے میں زمین خریداری کی مد میں مٹیاری ضلع میں 2 ارب 17 کروڑ روپے کی میگا کرپشن کیس میں اسسٹنٹ کمشنر ہائوس سعید آباد سے 42 کروڑ روپے برآمدگی ظاہر کی گئی ہے، اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق گرفتار اسسٹنٹ کمشنر منصور علی عباسی کی نشاندہی پر چھاپہ مار کر رقم برآمد کی گئی، واضع رہے کہ اینٹی کرپشن نے ابھی تک 42 کروڑ رقم برآمدگی کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی اور اینٹی کرپشن افسران تصدیق سے گریزاں ہیں، اس سے قبل ڈپٹی کمشنر ہائوس مٹیاری سے بھی 12 لاکھ روپے کی رقم کی برآمدگی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ضمانت رد ہونے پر اینٹی کرپشن پولیس کی جانب سے گرفتار کئے سابقہ اسسٹنٹ کمشنر نیو سعید آباد منصور علی عباسی اور سندھ بینک کے افسر سید تابش شاہ کو عدالت میں پیش کیا گیا، اینٹی کرپشن عدالت سے ملزمان کی 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے اینٹی کرپشن پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کردیا، میگا کرپشن کیس میں سابق ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید پہلے ہی اینٹی کرپشن پولیس کے پاس ریمانڈ پر موجود ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں