میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حنا ربانی کھر کی قیادت میں پاکستانی وفد دورہ افغانستان کے لیے روانہ

حنا ربانی کھر کی قیادت میں پاکستانی وفد دورہ افغانستان کے لیے روانہ

جرات ڈیسک
منگل, ۲۹ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیرمملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد افغانستان کے دورے کیلئے روانہ ہو گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی قیادت میں وفد نور خان ایئربیس سے روانہ ہوا، پاکستانی وفد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان صادق خان بھی شامل ہیں۔ افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد حنا ربانی کھر دنیا کی پہلی خاتون رہنما ہیں جو افغانستان کا دورہ کر رہی ہیں، پاک افغان مذاکرات میں سکیورٹی، تعلیم، تجارت پر بات چیت ہوگی۔ واضح رہے کہ دس سال قبل بھی حنا ربانی کھر نے بطور وزیر مملکت برائے خارجہ افغانستان کا دورہ کیا تھا، حنا ربانی کھر پاکستان کی واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے 2012 میں افغانستان کا دورہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں