الاٹیز کو کروڑوں کا چونا لگانے والا بلڈر ٹائیکون قانون کی گرفت سے باہر
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد میں الاٹیز کو کروڑوں کا چونا لگانے والا بلڈر ٹائیکون عارف بلڈر قانون کی گرفت سے باہر، سینکڑوں شکایتیں ایس بی سی سے اور ایچ ڈے اے کے پاس موجود، درجنوں اسکیمیں 20 سال گذرنے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم، نقاش ولاز، صادق لیونا،الرحیم گارڈن سمیت کئی اسکیموں کے الاٹیز انصاف کے منتظر، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں مختلف اسکیموں کے نام پر الاٹیز کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے والا بلڈر ٹائیکون عارف بلڈر قانون کی گرفت سے باہر ہے، عارف بلڈرز کے مختلف اسکیموں کے سینکڑوں الاٹیز کی تحریری شکایتیں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد اور حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی سمیت ملحقہ محکموںکے پاس موجود ہیں لیکن ادارے تاحال طاقتور بلڈر کیخلاف کارروائی سے گریزاں ہیں، عارف بلڈر پر حیدرآباد میں سرکاری و رفاحی پلاٹوں پر قبضے کرنے سمیت الاٹیز سے دھوکہ دہی کرنے جیسے سنگین الزامات بھی ہیں، حیدرآباد شہر میں عارف بلڈرز کی درجنوں اسکیمیں 20 سال گذرنے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور عارف بلڈر الاٹیز سے ڈیولپمنٹ چارجز کی مد میں بھاری رقم بھی وصول کر چکا ہے، حال ہی میں نیو حیدرآباد سٹی کے پرانے الاٹیز سے فائلیں واپس لیکر دوبارہ چوگنی رقم پر دوسرے افراد کو بیچنے کا میگا اسکینڈل بھی سامنے آیا ہے، حیدرآباد شہر میں عارف بلڈرز کی موجود الکریم اسکوائر، الرحیم ٹاورز، قادر اسکوائر اول اسکوائر، مصطفی بنگلوز، صادق لیونا، کوہسار سٹی، نقاش ولاز، الرحیم گارڈن سمیت سینکڑوں اسکیمیں تاحال نامکمل ہیں اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ کئے پروجیکٹ تاحال نامکمل ہیں اور الاٹیز کو رجسٹری نہیں دی جا رہی ہے۔