میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی، پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ نے 4گھنٹے کے بعد بجھا دی گئی

کراچی، پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ نے 4گھنٹے کے بعد بجھا دی گئی

منتظم
هفته, ۸ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

آگ کی شدت کے باعث فیکٹری مکمل طور پر منہدم
کراچی(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ نے 4گھنٹے کے بعد بجھا دی گئی،آگ کی شدت کے باعث فیکٹری مکمل طور پر منہدم ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائربریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث دیگر فائر ٹینڈز کو بھی طلب کرلیا گیا۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث فیکٹری کا ایک حصہ گر گیا، تاہم بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ملازمین کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ابتدائی طور پر آگ پر قابو پانے کے لیے 5 فائرٹینڈرز نے حصہ لیا تاہم آگ کی شدت کے باعث مزید فائر ٹینڈرز، اسنارکل اور واٹر بازورز کو طلب کیا گیا تھا۔ڈپٹی چیف فائر افسر امتیاز افضل کے مطابق واقعے کے وقت فیکٹری میں 8 مزدور کام کررہے تھے جنھیں بروقت نکال لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔آگ نے کپڑا اور دھاگا بنانے والی قریبی دو فیکٹریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا تاہم بروقت کام کرتے ہوئے دونوں فیکٹریوں کی آگ بجھا دی گئی۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں