ننگرپارکرمیں ڈیموں کی تعمیر سے زرعی انقلاب برپا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
شیئر کریں
ننگرپارکر کا دورہ وزریر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نگرپارکر میں ڈیموں کی تعمیر سے نہ صرف زرعی شعبے میں انقلاب برپا ہوگا بلکہ نگرپارکر کے آس پاس میں پینے کے صاف پانی کا دیرینہ مسئلا بھی حل ہوگا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے نگرپارکر میں کالی داس ڈیم کے افتتاح کے موقع پر کیا گیا، انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے تھرپارکر کو ترجیح دیتے ہوئے تھرپارکر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں نگرپارکر میں ڈیموں کی تعمیر سے ناصرف زرعی شعبے میں انقلاب آئے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہاں کے لوگوں کو پینے کے لئے صاف پانی بھی مہیا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کالی داس ڈیم 333ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے اس ڈیم کے پانی سے نگرپارکر اور گردنواح کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی ضروریات کو مکمل کیا جائیگا اس وقت ڈیم میں 13فٹ تک پانی جمع ہے یہ پانی یہاں کے علاقے کی ایک سال تک ضرورت کو پورا کر سکتا ہے۔ اس ڈیم میں 1012.30 ایکڑ فٹ تک پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ نگرپارکر میں 400اسکوائر کلومیٹرمیں پہاڑ پھیلے ہوئے ہیں اور ہر سال اس علاقے میں 13اینچ تک بارش ہوتی ہے 13انچ بارش ہونے سے تقریبا 1لاکھ 11ہزار فٹ پانی ملتا ہے جوکہ 2لاکھ 8ہزار ایکٹر زمین کو سیراب کرتا ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ پہلے یہ پانی ضائع ہوتا تھا اور اس کو اس وقت استعمال میں لانے کے لئے سمال ڈیم پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ 23ڈیموں کاکام مکمل ہو چکا ہے اور 11ڈیم کا کام جولائی 2022تک مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 23ڈیم مکمل ہونے سے اس وقت نگرپارکر کے 50دیہات کو پانی مہیا کیا جارہاہے اور 42ڈیمز کے مکمل ہونے سے 87دیہات کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جاسکے گا۔