فواد چودھری کے خواب میں بلی کی طرح ہمیشہ چھیچھڑے رہتے ہیں،مرتضیٰ وہاب
شیئر کریں
ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کی پریس کانفرنس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کے خواب میں بلی کی طرح ہمیشہ چھیچھڑے رہتے ہیں۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کارکردگی، جناب نے ضمنی انتخابات میں اچھی طرح جانچ لی ہے ضمنی الیکشن میں بدترین شکست نے فواد چودھری جیسے لوگوں کا زہنی توازن خراب کردیا ہے بلدیہ کی نشست پر شکست فواد چودھری کو خوب یاد ہوگی بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں ضرور جھانک لیں انہوں نے کہا کہ فواد چودھری پیپلزپارٹی کی فکر چھوڑیں پی ٹی آئی اپنی خیر منائے۔ پی ٹی آئی کا یہ پہلا اور آخری دور ہے۔ فواد چودھری کا کوئی نظریہ نہیں، موصوف آج پی ٹی آئی کے لئے تو کل کسی اور جماعت کے حق میں بول رہے ہونگے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ نااہل سرکار نے تین سال میں ہی عوام کی چینخیں نکلوا دیں۔عوام کو آٹا، چینی، دال، گھی، تیل، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے سلیکٹڈ سرکار کی کارکردگی کا اندازہ ہوگیا نااہل حکومت نے بدترین مہنگائی کرکے عوام سے جینے کا حق تک چھین لیا عوام نااہلوں کے ٹولے اب مزید برداشت نہیں کرینگے۔