نگران وزیراعظم کیلئے5 نام شارٹ لسٹ کر لئے، تمام افراد سیاستدان ہیں، خواجہ آصف
ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ جولائی ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما و وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے 5 نام شارٹ لسٹ کر لئے، تمام افراد سیاستدان ہیں۔اپنے ایک بیان میں خواجہ ا?صف کا کہنا تھا کہ مجھے نگران وزیراعظم کے حوالے سے کوئی آفر نہیں ہوئی، ن لیگ اورپیپلز پارٹی نے مل کر 4 ،5 نام فائنل کئے ہیں جو دوسری پارٹیوں سے بھی ڈسکس ہوں گے، نگران وزیراعظم کا نام ایک ہفتے میں فائنل ہو جائے گا، حتمی فیصلہ اتحادی جماعتوں کی قیادت کرے گی۔وفاقی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ میرے خیال میں 90 دن میں الیکشن ہوں یہی ہمیں سوٹ بھی کرتا ہے، میری ذاتی رائے ہے الیکشن 90 دن سے بھی پہلے ہوں، میرے خیال میں اسمبلیاں دو دن پہلے تحلیل ہو جائیں گی، اسمبلی میں میدان خالی چھوڑا جاتا تو بہت مشکل ہوتی۔