کراچی کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتاشبلی فراز
شیئر کریں
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کراچی والوں کی حالت بہت تکلیف میں ہے، لگتا ہے کراچی میں حکومت ہی نہیں ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے سندھ خصوصاً کراچی کی ترقی میں کوئی کام نہیں کیا۔شبلی فراز نے کہا کہ کراچی کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ وفاقی حکومت کراچی کے لیے اقدامات کرے گی، کراچی کے ارکان اسمبلی کو عوام سے رابطے میں رہنے کا کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں اداروں اور انفراسٹرکچر پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، اربوں کھربوں کا بجٹ کہاں گیا؟ سندھ حکومت نے اپنی نااہلی کا ثبوت دیا ہے۔ سندھ حکومت فوری طور پر لوگوں کی تکالیف کا ازالہ کرے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کابینہ نے پٹرول بحران پر کمیشن قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں الیکشن ریفارمز پر بھی بات چیت ہوئی۔وزیراعظم نے بل سے متعلق اعظم سواتی سے استفسار کیا۔ عید کے بعد وہ بل پیش کیا جائے گا۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہاؤسنگ اسکیم پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میڈیا ہاوسز کے بقایہ جات جاری نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہاؤسز کے بقایہ جات ادا کرنا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایاکہ وزیراعظم نے فوری طور پر میڈیا ہاوسز کے بقایہ جات کی ادائیگی کی ہدایت کی ہے۔ عید کے فوری بعد میڈیا ہاؤسز کے بقایہ جات جاری ہوں گے۔