میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جوڈیشل مجسٹریٹ نے عرفان صدیقی کی ضمانت منظور کر لی

جوڈیشل مجسٹریٹ نے عرفان صدیقی کی ضمانت منظور کر لی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

جوڈیشل مجسٹریٹ مہرین بلوچ نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ عرفان صدیقی کو جمعہ کے روز اپنے کرایہ دار جاوید اقبال کے ہمراہ اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔گزشتہ روز پولیس نے دونوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ مہرین بلوچ کی عدالت میں پیش کیا تھا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے عرفان صدیقی اور جاوید اقبال کو 14 روزہ ریمانڈ پر اڈیالہ جیل راولپنڈی بھجوا نے کا حکم دیا تھا۔ دونوں افراد کے وکلاء نے گزشتہ روز ہی ضمانت کے لئے دراخواستیں دائر کی تھیں جن پر اتوار کے روز سماعت کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ مہرین بلوچ نے 20،20ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عرفا ن صدیقی اور جاوید اقبال کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ مقامی مجسٹریٹ نے عرفان صدیقی کی ضمانت کے حوالے سے ان کے بیٹے نعمان صدیقی کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔عدالت کی جانب سے ضمانت منظور کرنے کے بعد دونوں افراد کے وکلاء رہائی کی روبکار لے کر اڈیالہ جیل راولپنڈی روانہ ہو گئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں