میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں تمام مذاہب کا احترام کیا جاتا ہے،آرمی چیف

پاکستان میں تمام مذاہب کا احترام کیا جاتا ہے،آرمی چیف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے ،پاکستان مذہبی آزادی اورہم آہنگی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے،ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہیں، کرتارپور راہداری پاکستان کی مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کیلئے غیر متزلزل عزم کا عملی مظہر ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں برطانوی سکھ سپاہیوں کے 12 رکنی وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی کے مطابق برطانوی سکھ سپاہیوں کے وفد نے منگل کے روز جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو )کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔اس موقع پروفد سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کرتارپور راہداری پاکستان کی مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کیلئے غیر متزلزل عزم کا عملی مظہر ہے، پاکستان میں تمام مذاہب کا احترام کیاجاتاہے، پاکستان ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی فوج کے سکھ افسران نے لاہور میں شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، دربار حضرت میاں میر، حویلی نونہال سنگھ، گوردوارہ جنم استھان گرو رام داس کا دورہ کیا، جبکہ سکھ افسران نے قبائلی علاقوں کا بھی دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی وفد نے واہگہ بارڈر لاہور میں پرچم اتارنے کی تقریب بھی دیکھی۔ وفد نے قبائلی علاقوں میں قیام امن کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں