ممکنہ لانگ مارچ ،راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ مئی ۲۰۲۲
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر حکومت نے اگلے 6روز تک سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دوبارہ اسلام آباد مارچ کال کے بعد حکومت نے راولپنڈی میں اگلے 6 روز تک سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اور پنجاب پولیس کی اضافی نفری کو بھی واپس جانے سے روک دیا گیا۔ عمران خان نے دوبارہ مارچ کیا تو راولپنڈی ڈویژن کو 12گھنٹوں میں سیل کردیا جائے گا، پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈائون اور کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع کردی جائے گی۔