میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قلعہ عبداللہ،بازارمیں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا

قلعہ عبداللہ،بازارمیں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

قلعہ عبداللہ بازار میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ایک اہلکار شہید دو افراد زخمی ، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ طارق جاوید مینگل کے مطابق بدھ کو قلعہ عبداللہ بازار میں پولیس کی گاڑی کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل حکمت اللہ شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار اور راہگیر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے انہوں نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار کو سول ہسپتال کوئٹہ ریفر کردیاگیا ہے جبکہ راہگیر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیاگیا واقعہ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروںکی تلاش شروع کردی مزید کارروائی جاری ہے ۔ ادھرصدراوروزیراعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات نے قلعہ عبداللہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،جبکہ وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیا ء اللہ لانگو نے قلعہ عبداللہ بازار میں پولیس کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیا ء اللہ لانگو نے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہو نے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ پولیس کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے قوم کے اتحاد سے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے انہوں نے کہاکہ رمضان کے مقدس مہینے میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کا کوئی دین مذہب نہیںبحیثیت قوم ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم دہشتگردی کے عفریت کا مکمل صفایا کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں