
عمران خان کی دو درخواستیں منظور،جیل حکام کا عدالتی احکامات وصول کرنے سے انکار
شیئر کریں
جیل عملے نے پہلے عدالتی آرڈر کی تصاویر بنا کر سپرنٹنڈنٹ جیل کو دیں
جیل حکام نے عدالتی آرڈر کی فائل اندر منگوائی اس کے بعد واپس کردی
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل ملک کا کہنا ہے کہ عدالت نے آج بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کی ہیں، جیل حکام نے عدالتی احکامات وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر کتابوں کی فراہمی اور بچوں سے بات کرانے کا حکم دے دیا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل حکام نے عدالتی احکامات وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے ، جیل عملے نے پہلے عدالتی آرڈر کی تصاویر بنا کر سپرنٹنڈنٹ جیل کو دیں۔انہوں نے کہا کہ جیل حکام نے عدالتی آرڈر کی فائل اندر منگوائی اس کے بعد واپس کردی، جیل حکام نے کہا عدالتی آرڈر ڈاک کے ذریعے بھیجا جائے ۔