میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یہ اسمبلی نہیں کوئی اور ہی چیز ہے، مولانافضل الرحمن کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

یہ اسمبلی نہیں کوئی اور ہی چیز ہے، مولانافضل الرحمن کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ صدر، وزیراعظم کے لیے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ ہاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسمبلی تو نہیں کوئی اور چیز ہے، مجھے تو اسمبلی 5سال پورے کرتی نظر نہیں آرہی۔صحافی کے اس سوال پر کہ کوئی آزادی مارچ کریں گے اور کیا پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دیکھیں اور انتظار کریں۔ آپ کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے۔مولانا فضل الرحمن نے آج نومنتخب قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے دیگر اراکین کے ساتھ حلف اٹھایا لیکن ہم اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے، صدر، وزیراعظم اور اسپیکر سمیت کسی عہدے کے انتخاب کی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں