سندھ بلڈنگ ،ناجائز عمارتوں کی تعمیر سے پی آئی بی کا نقشہ تبدیل
ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ جنوری ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بدعنوان افسران نے ضلع شرقی کے بیشتر علاقوں کی طرح پی آئی بی کالونی کا نقشہ ہی تبدیل کردیا ہے ، خلاف ضابطہ غیرقانونی عمارتوں کی تعمیرات کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے ، اسی طرح جمشید ٹاؤن پی آئی بی کالونی کے پلاٹ نمبر J184 ، 2276 ، 525 اور 304 پر ناجائز تعمیرات کی جارہی ہے ، ذرائع کے مطابق عدالتی حکم عدولی کرنے میں سندھ بلڈنگ کے ڈائریکٹر عبدالرقیب براہ راست ملوث ہیں ، جو کہ ریحان الائچی پٹہ سسٹم کے اہم مہرے بتائے جاتے ہیں جبکہ یہ بھی پتا لگا ہے کہ مؤصوف نے غیرقانونی طریقے سے عمارتیں تعمیر کرنے والی مافیا سے بھتہ وصولی کے لیے اپنے مخصوص کارندے مقرر کررکھے ہیں ۔