میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق صدر نیشنل بینک کو4 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا

سابق صدر نیشنل بینک کو4 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق صدر نیشنل بینک عثمان سعید کو 4 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔احتساب عدالت لاہور نے حکم دیا کہ مجرم کی زمینوں کو فروحت کر کے جرمانہ کی رقم ادا کی جائے جبکہ عدالت نے سابق صدر نیشنل بینک عثمان سعید کو 10 سال کے لیے نا اہل قرار دے دیا۔نیب ریفرنس کے مطابق بطور صدر نیشنل بینک عثمان سعید نے کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔عثمان سعید پر الزام تھا کہ اس نے قومی خزانے کو 3 ارب روپے کا نقصان پہنچایا اور یہ تمام کارروائی 2005 سے 2018 کے درمیان کی گئی۔ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران 10 کمپنیوں کو 93 کروڑ 89 لاکھ 78 ہزار روپے کی رقم تقسیم کی اور اس کے علاوہ انہوں نے کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے 126 اکاونٹس بنائے جس سے قومی خزانے کو 3 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں