میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ماں پر تشدد کرنیوالے نوجوان کی اہلیہ سامنے آ گئی

ماں پر تشدد کرنیوالے نوجوان کی اہلیہ سامنے آ گئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

ماں پر تشدد کرنے والے نوجوان کی بیوی نے ساس پر سنگین الزامات عائد کردیے۔تشدد کرنے والے نوجوان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ میرا شوہر استھما کا مریض ہے۔میری ساس نے میرے شوہر کے پرائیویٹ پارٹس پر حملہ کیا جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے۔خاتون نے یہ بھی الزام کیا کہ میری ساس میرا بچہ ضائع کرانا چاہتی تھیں۔وہ میری ڈیڑھ سالہ بچی کو بھی مار رہی تھی جب میرے شوہر ہوش میں آئے اور مجھ پر تشدد ہوتا دیکھا تو وہ سیلف ڈیفنس میں مجھے بچانے آئے۔خاتون نے مزید بتایا کہ ماں بیٹی نے ہماری گاڑیاں توڑ دی۔ہمارے زیورات چھپالیے۔ہمارے آئی ڈی کارڈ اور دوسرے کاغذات بھی چھپا دیئے۔میرے کمرے کی ایک چیز توڑ دی ہے یہاں تک کہ میری بچی کا دودھ کچھ چھپا لیا ہے۔خاتون نے مزید کہا کہ کونسی شریف عورتیں ایسی حرکت کرتی ہے۔میرے شوہر کی بہن پولیس والوں کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر آئیں اور ان کے ساتھ ہی بیٹھ کر گئی۔زوبیہ میرے شوہر کی وتیلی بہن ہے، یہ پروپیگنڈا کر رہی ہے کہ ہم جائیداد کے پیپرز لے کر بھاگ گئے ہیں جب کہ جائیداد میرے شوہر کے نام پر ہے۔خاتون نے یہ بھی سوال کیا کہ جب اس کی ماں کو مارا جا رہا تھا تو یہ ویڈیو بنا رہی تھی اور اس کے پیروں پوری ویڈیو کیوں نہیں اپ لوڈ کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں