میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رانا ثنااللہ چا ہتے ہیں ملک میں فساد ہو،فواد چودھری

رانا ثنااللہ چا ہتے ہیں ملک میں فساد ہو،فواد چودھری

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت پرامن سٹیلمنٹ کیلئے تیار نہیں ہے، رانا ثنااللہ چا ہتے ہیںملک میں فساد ہو،آرمی چیف کی تقرری پر اتفاق نہ ہونا سیاستدانوں کی ناکامی ہے،عمران خان کوگرفتار کیا گیا تو حالات خراب ہونگے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگرعمران خان کوگرفتارکیا گیا تو حالات خراب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت قبل از وقت انتخابات کرانے پہ راضی ہوتی ہے تو ہم اس کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں، باقی سارا فریم ورک ہم ان کے ساتھ بیٹھ کر طے کرنے کو بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آکشن کے ذریعے اقتدار میں آئی ہے، رانا ثنا اللہ نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا وہ چاہتے ہیں ملک میں فسا د ہو۔ انہوں نے کہا کہ روزکسی نہ کسی کو اٹھا لیا جاتا ہے اور لوگوں کی ویڈیو زآجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری پر اتفاق نہ ہونا سیاستدانوں کی ناکامی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں