میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز لیگ کا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ قومی اسمبلی میں زیر بحث لانے کا فیصلہ

نواز لیگ کا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ قومی اسمبلی میں زیر بحث لانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ قومی اسمبلی میں زیر بحث لانے کا فیصلہ کرلیا ۔ جمعہ کو مسلم لیگ(ن) کے ارکان نے ملک میں کرپشن میں اضافے پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی۔ تحریک التواء میں کہاگیاکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق کرپشن کرنے والے ممالک میں پاکستان کا نمبر 117 سے گر کر 124 ہوگیا ہے ۔تحریک التوا میں کہاگیاکہ 2018 کے بعد پاکستان کے کرپٹ ملک ہونے کے تاثر میں 7 درجے اضافہ ہوچکا ہے ،عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کے معاملے پر معمول کی کارروائی معطل کرکے فوری بحث کرائی جائے ۔تحریک التواء شاہد خاقان عباسی، رانا ثناء اللہ،عائشہ غوث بخش، مریم اورنگزیب، رومینہ خورشید عالم، شزہ خواجہ کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں