نعمان علی ڈیبیو ٹیسٹ پر پانچ وکٹیں لینے والے پاکستان کے 12ویں کھلاڑی بن گئے
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ جنوری ۲۰۲۱
شیئر کریں
قومی ٹیسٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے لفٹ ارم اسپنر نعمان علی ڈیبیو ٹیسٹ پر پانچ وکٹیں لینے والے پاکستان کے 12ویں کھلاڑی بن گئے ۔قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی ڈیبیو ٹیسٹ پر 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے 12 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے کراچی میں جنوبی افریقا کے خلاف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ نعمان علی پاکستان کے چوتھے اسپنر ہیں جنہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ پر 5 وکٹیں لیں، ان سے پہلے شاہد آفریدی ، بلال آصف اور نذیر جونیئر نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔