میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توشہ خانہ کیس ، سپریم کورٹ کا عمران خان کی سزا معطلی اپیل پر فوری سماعت سے انکار

توشہ خانہ کیس ، سپریم کورٹ کا عمران خان کی سزا معطلی اپیل پر فوری سماعت سے انکار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی ختم کرنے کے لیے اپیل فوری سماعت کیلیے مقرر کرنے کی استدعا مسترد کردی جب کہ لیول پلئینگ فیلڈ کے لیے پی ٹی آئی کی دائر کردہ اپیل کل مقرر کرنے کا عندیہ دے دیا۔ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی توشہ خانہ فیصلہ معطلی اور لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق دآر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا معاملہ سامنے آیا۔ معاملہ قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی عدالت میں آیا۔وکیل شہباز کھوسہ نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں نااہلی ختم کرنے کی درخواست کو تین رکنی بنچ کے سامنے مقرر کر دیں۔جسٹس طارق نے کہا کہ اسلام آباد میں صرف دو ہی ججز دستیاب ہیں، توشہ خانہ کیس کم از کم تین رکنی بنچ کو سننا چاہیے، اس ہفتے توشہ خانہ نااہلی کیس کی سماعت ممکن نہیں ہے۔جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ نااہلی سے متعلق فیصلہ معطل ہونے سے سزا معطل نہیں ہوتی، ہمارے سامنے درخواست ہے کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل ہوا تو سزا بھی ختم ہو، فیصلہ معطل ہونے سے سزا ختم ہونے کی کوئی عدالتی نظیر پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہے۔وکیل شہباز کھوسہ نے کہاکہ مخدوم جاوید ہاشمی کے خلاف فیصلے کے ساتھ سزا بھی ختم کی گئی تھی، پوری قوم اس کیس کو دیکھ رہی ہے جس میں بانی پی ٹی آئی کو تین سال کے لیے نااہل کیا گیا، عدالت دیکھے کہ کیسے ہمایوں دلاور نے ایک ہی دن میں پانچ بار سماعت کر کے سزا سنائی۔قائم مقام چیف جسٹس طارق نے کہاکہ آپ کی درخواست کو دو رکنی بنچ صرف خارج کر سکتا ہے، کر دیں؟ دو رکنی بنچ آپ کو عبوری ریلیف بھی نہیں دے سکتا کیونکہ ہائی کورٹ میں ڈویڑن بنچ کا فیصلہ ہے، کیا پتا کہ یہ کیس اہم نکات سے متعلق ہو اور اس کی سماعت پانچ رکنی بنچ کرے؟ اگلے ہفتے قاضی فائز عیسی صاحب بھی آجائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں