میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسلمانوں کے بعد عیسائی نشانے پر،بھار ت میں انتہاء پسندہندوئوں کاگرجاگھرپرحملہ

مسلمانوں کے بعد عیسائی نشانے پر،بھار ت میں انتہاء پسندہندوئوں کاگرجاگھرپرحملہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

بھارتی ریاست ہریانہ میں ہند و انتہا پسندوں نے برطانوی دور کے ریڈیمر چرچ میں نصب حضرت عیسیٰ ؑ کے ایک مجسمے کی بے حرمتی کی ہے ،ہندودہشت گردوں کے مسلح جتھوں نے گرجاکے اندرداخل ہوکروہاں موجودلوگوں کوتشددکانشانہ بھی بنایا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست کے شہر امبالہ میں 26 دسمبر کی صبح ہندو انتہا پسندوں نے گرجاگھرکے احاطے کے اندر لگی روشنیوںکوبھی نقصان پہنچایا۔ عبادت گاہ کی بے حرمتی کے حوالے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ریڈیمر چرچ کے پادری فادر پتراس منڈو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حملہ رات12.30 سے 1.40 بجے کے درمیان ہوا جس میںموٹر سائیکل پر سورار دو افراد مین گیٹ سے چھلانگ لگا کر چرچ میں داخل ہوئے اور احاطے کے اندر سجاوٹ کے لئے لگی لائٹنگ کو نقصان پہنچایا۔ جانے سے پہلے دونوں نے اینٹوں سے حملہ کیا اورگرجا گھر کے دروازے پر لگے شیشے کے ایک بکس کو توڑ دیا جس میںحضرت عیسیٰ ؑ کا مجسمہ موجود تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں