حکمران اتحاد نے اہل کراچی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ،حافظ نعیم
شیئر کریں
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد نے اہل کراچی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔قائدآباد میں درست مردم شماری، کوٹہ سسٹم کے خاتمے اور بلدیاتی انتخابات کے لیے جماعت اسلامی نے احتجاج کیا۔حافظ نعیم الرحمٰن نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ سندھ اسمبلی میں بیٹھے عناصر نے کوٹہ سسٹم میں غیر معینہ مدت کے لیے اضافہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکمران جماعت پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 14 سیٹیں لینے کے بعد کراچی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔امیرِ جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اپنے دونوں ہاتھوں میں لڈو رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جو گرین بسیں کراچی کو دینے کی بات کر رہی ہے وہ سابق سٹی ناظم نعمت اللّٰہ خان نے چلائیں تھی۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ وفاقی ہو یا صوبائی حکومت، کراچی کو سب ہی نے گائے سمجھ رکھا ہے، جس سے دودھ لینا ہے لیکن چارہ نہیں دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی ا?ئی، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی تینوں کی جماعتیں بلدیاتی انتخابات آگے بڑھانا چاہتی ہیں۔