میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاڈلے کے پھٹے ہوئے ڈھولوں نے پھر للکارا ہے  ڈرنے والے نہیں  مقابلہ کرینگے  آصف علی زر داری

لاڈلے کے پھٹے ہوئے ڈھولوں نے پھر للکارا ہے ڈرنے والے نہیں مقابلہ کرینگے آصف علی زر داری

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زر داری نے حکمرانوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ لاڈلے کے پھٹے ڈھولوں نے آج پھر للکارا ہے لہٰذ ہم انہیں اکیلے ہی منہ دیں گے ہم ان کے بنائے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے پہلے بھی ان ہتھکنڈوں کامقابلہ کیا اور اب بھی کرینگے بلاول میرا اور بے نظیر کا بیٹا ہے، اسے کیا ڈراؤ گے یہ کہتے ہیں کہ سو دن بہت کم ہیں ان کو سوائے ٹی وی پر بکواس کے اور کچھ نہیں آتا ہم ان سے جمہوری طریقے سے مقابلہ کریں گے ٹھپے مار کر دوبارہ الیکشن جیتیں گے ہم باپ بیٹا اور پوری پارٹی کھڑے ہیں، ان کا مقابلہ کریں گے اور جواب دیں گے۔نوڈیرو میں شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لاڈلے کے پھٹے ہوئے ڈھولوں نے آج پھر للکارا ہے ان سب کے ڈھول پھٹے ہوئے ہیں، ہم ان کے بنائے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے، پہلے بھی ان ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا اور اب بھی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ بلاول میرا اور بے نظیر کا بیٹا ہے، اسے کیا ڈراؤ گے، ان سب کو ہم پی پی والے اکیلے ہی منہ دیں گے اور ہمارے جیالے منہ دیں گے۔سابق صدر نے کہا کہ میں نے سو دنوں میں بی بی کارڈ دے دیا تھا آئینی ترمیم کا کام کردیا تھا، انہوں نے سو دنوں میں کچھ نہیں کیا، یہ کہتے ہیں کہ سو دن بہت کم ہیں جو کام کرنا جانتا ہو اس کے لیے بہت ہیں جسے کچھ نہیں آتا اس کیلئے کچھ نہیں۔ یہ پاکستان کو نہیں چلاسکتے اور معیشت کو بھی نہیں سنبھال سکتے۔پیپلزپارٹی کے صدر نے کہا کہ حکومت کو دنیا کے دوستوں سے بڑی مدد ملی ہے لیکن اس کے باوجود ان سے ملک نہیں چلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نہ وہ دیکھ سکتے ہیں، نہ سن ستے ہیں اور نہ بول سکتے ہیں، ان کے پاس کوئی سوچ سمجھ نہیں، ہم ان سے عدالتوں سمیت ہر جگہ لڑیں گے ہم سب لڑنے کیلئے تیار ہیں اور یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ جہاں سے یہ شروع کریں گے وہاں سے ہم ختم کریں گے، جس نے بھی آنا ہے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں