میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان اور سری لنکا کا میچ قذافی اسٹیڈیم آ کر دیکھوں گا، عامر خان

پاکستان اور سری لنکا کا میچ قذافی اسٹیڈیم آ کر دیکھوں گا، عامر خان

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین 29 اکتوبر کو کھیلے جانے والا ٹی ٹوینٹی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آ کر دیکھوں گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں مایہ ناز برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کھیلوں بالخصوص پاکستانی شائقین کے پسندیدہ کھیل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔ میں بھی ان پرلطف نظاروں سے محظوظ ہونے اور پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے 29 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آکر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا ٹی ٹوینٹی میچ براہ راست دیکھوں گا، جبکہ اس موقع پر عامر خان نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں